جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ، پانا ما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو کس اہم عہدے پر تعینات کر دیا گیا؟

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی)وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو آئی جی ریلویز پولیس تعینات کر دیا جبکہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر میاں وحید الدین کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ داود احمد کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر لگا دیا۔ میاں وحید الدین اورآئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور اشرف احمد

کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی اور ان کی جگہ اورنگزیب حق کو وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور لگا دیا گیا ہے۔کویتی وفد کا پرس چوری کرنے والے جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ضرار حیدر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ضرار احمد خان کے خلاف انکوائری رپورٹ آنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔بلوچستان میں تعینات ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ سترہ کے افسر طہ سلیم کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں،اس سلسلہ میں اسٹیبلشمبٹ ڈویژن نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…