جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ثقافت کی ترویج نہیں بلکہ پی ٹی آئی حکومت نے بسنت منانے کی اجازت کیوں دی؟حیران کن انکشاف سامنے آگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی، حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے،

ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، ایسی تفریح کی اجازت جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے خلاف آئین ہے۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔دوسری جانب بسنت پر پابندی ختم کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت کو لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ قانونی نوٹس شہری میاں خلیل حنیف نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کی وساطت سے ارسال کیا۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب 15 دنوں میں اپنا بیان واپس لے ورنہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، بسنت ایک خونی کھیل ہے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے پابندی لگائی، خونی کھیل میں کئی معصوم جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بھی بسنت منانے کے فیصلے کیخلاف قرار داد جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے بسنت منانے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے۔خیال رہے کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے پریس کانفرنس کے دوران بسنت پر عائد پابندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بسنت کے منفی پہلوئوں کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…