منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کے بنائے گئے پراجیکٹس اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ 190ارب روپے کی 370سکیموں میں عجب کرپشن کی غضب کہانی کا انکشاف ،بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے سابق دور حکومت کے190ارب کی370ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی اخباری رپورٹس پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے مطالبہ کیا کہ سابق دور حکومت میں استعمال ہونے والے ترقیاتی بجٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے ۔

اپنی تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے26۔اضلاع میں190ارب روپے کی370ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کا انکشاف ہوا ہے ترقیاتی سکیموں کو مکمل کئے بغیر ہی فنڈز جاری کئے گئے رپورٹس کے مطابق ان ترقیاتی سکیموں میں سڑکوں، گلیوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج سسٹم، انڈر پاس، بریج بنانے کی سکیمیں شامل ہیں۔خدیجہ فاروقی گزشتہ 8برس کے ترقیاتی پراجیکٹس ہونے کے چندماہ بعدہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے جن کی بحالی اور دوبارہ سے تعمیر و مرمت کے لئے ہر سال الگ سے فنڈز بھی جاری ہوتے رہے ہیں۔محکمہ بلدیات،پی اینڈڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ برسوں میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،گجرات ،جہلم، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور ،ڈیرہ غازی خان، ملتان، سرگودھا سمیت26اضلاع کی سڑکوں کی تعمیر مرمت سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں میں ریٹ اے کیٹگری کے لگائے گئے جبہ میٹریل سی کیٹگری کا استعمال کیا گیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہ پراجیکٹس مکمل ہونے کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔۔یہی وجہ ہے کہ یہ پراجیکٹس مکمل ہونے کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ان معاملات کو پنجاب اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے اور ان سکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…