ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عوام کو بیوقوف بنانا ہو تو نواز شریف پہ این آر او کا الزام، بجلی اور گیس مہنگی کرنی ہو تو شہباز شریف گرفتار، ڈالر مہنگا کرنا ہو تو حمزہ کو روک لو حکومت اپنی ناکامیاں کیسے چھپا رہی ہے؟ن لیگ کپتان کی چال سمجھ گئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مر یم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جھوٹی ، چور اور دھوکے باز حکومت موجود ہے ٗ عوام کو چکر اور دھوکہ دینا ہو تو نواز شریف پہ این آر او کا الزام لگا دو،بجلی مہنگی کرنی ہو تو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،گیس مہنگی کرنی ہوتو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،ڈالر مہنگا کرنا ہو تو حمزہ شہباز کو باہر جانے سے روک لو ٗ

عوام کو ایک کروڑ نوکری اور دس لاکھ گھر کا جواب دینا ہو سعد رفیق کو گرفتار کر لو،علیمہ باجی کو چور دروازے سے این آر او دینا ہو تو دوسروں کو چور کہنا شروع کر دو۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جھوٹی ، چور اور دھوکے باز حکومت موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نا اہل اور جھوٹی ہونے کے ساتھ منفی سوچ اور منفی رویہ بھی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چکر اور دھوکہ دینا ہو تو نواز شریف پہ این آر او کا الزام لگا دو،بجلی مہنگی کرنی ہو تو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،گیس مہنگی کرنی ہوتو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،ڈالر مہنگا کرنا ہو تو حمزہ شہباز کو باہر جانے سے روک لو ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو ایک کروڑ نوکری اور دس لاکھ گھر کا جواب دینا ہو سعد رفیق کو گرفتار کر لو،علیمہ باجی کو چور دروازے سے این آر او دینا ہو تو دوسروں کو چور کہنا شروع کر دو۔انہوں نے کہا کہ تمام جھوٹے الزامات کے باوجود آج تک نواز شرف کیخلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مقدمے میں بھی نواز شریف کو انشاء اللہ سْرخرو فرمائیں گے۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو افسوسناک سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عمران خان شہباز شریف سے خوفزدہ ہیں ،شہباز شریف پہ ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کا پروڈکشن آڈر اْن کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا اْن کو اْن کے جمہوری حق سے محروم رکھنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سعد رفیق صاحب کا پروڈکشن آرڈر نہ جاری کرنا افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق صاحب پہ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا،مجھے اْمید ہے کہ

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی روایت اور اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے جلد سعد رفیق صاحب کے پروڈکشن آڈر جاری کریں گے ۔مر یم اور نگزیب نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر صاحب نے پارلیمان کے فلور پہ کہا تھا کہ میں پارلیمان کو لیٹ ڈاؤن نہیں کرونگا۔انہوں نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر صاحب نے شہباز شریف صاحب کا پروڈکشن آڈر جاری کر کے مثبت جمہوری اور پارلیمانی روایت قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی صاحب کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ دن جو واقعہ ہوا، میں اْس کی پْر زور مذمت کرتی ہوں ۔مر یم اور نگزیب نے کہا کہ ایم ایس صاحب کا رویہ افسوس ناک تھا ،پاکستان کا کون سا قانون ایم ایس کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پھر تشہیر کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایم ایس صاحب کے اِس عمل کی مکمل تحقیق ہونی چاہیے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹراریبہ کا قصور یہ تھا کہ وہ حنیف عباسی صاحب کی بیٹی ہے ؟ ۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی صاحب کی بیٹی کو اْن کی گرفتاری کے بعد مشکلات اور دباؤ کا سامنا تھا

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…