منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دبئی کے بعد نیویارک میں پراپرٹی بے نقاب۔۔۔ سابق صدر آصف زرداری کی امریکہ میں کتنے لاکھ ڈالر ز کی جائیداد نکل آئی معروف صحافی کے ثبوتوں کے ہمراہ سنسنی خیز انکشافات

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری کی دبئی کے بعد نیویارک میں بھی مبینہ پراپرٹی کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دبئی کے علاوہ آصف زرداری کی امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی مبینہ طور پر پراپرٹی ہے اور دنیا کے مہنگے ترین شہر نیویارک میں آصف زرداری کا ایک اپارٹمنٹ ہے۔

زرداری کی اس مبینہ جائیداد کی دستاویزات بھی ہمارے پاس ہیں۔نیویارک کا یہ اپارٹمنٹ آصف زرداری کے نام پر ہے جو کہ 2007میں خریدا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کی فروخت کے معاہدے ’سیل کنٹریکٹ ‘کی تاریخ دستاویزات میں 16نومبر 2006درج ہے جبکہ یہ اپارٹمنٹ آصف زرداری کے نام 12جون 2007کو ٹرانسفر ہوا اور اس کی قیمت 5لاکھ 30ہزار ڈالر بنتی ہے۔ دوسری جانب معروف صحافی عمران یعقوب نے آصف زرداری کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین کو بینظیر بھٹو کی برسی کے بعد گرفتار کر لیا جائیگا۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کی مشرف دور میں رہائی کے بعد وہ ابو ظہبی میں مقیم اپنی اہلیہ اور پاکستان کی سابق خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے پاس چلے گئے تھے اور جب بینظیر بھٹو نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو آصف زرداری اپنے علاج کے سلسلے میں امریکہ میں مقیم رہے اور اس دوران ان کے نیویارک میں ایک اپارٹمنٹ میں اپنے کتوں کے ساتھ مقیم رہنے کا ذکر اس وقت کی میڈیا رپورٹس میں بھی سامنے آیا تھا۔ اس وقت بعض صحافتی اور سیاسی حلقوں میں یہ بات بھی گردش کرتی رہی ہے کہ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور آصف زرداری نیویارک منتقل ہو چکے ہیں تاہم جب بینظیر بھٹو نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تو اس وقت یہ افواہیں آصف زرداری کو ابوظہبی سے پاکستان آنیوالی بینظیر بھٹو کے ساتھ دیکھ کر دم توڑ گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…