راولپنڈی (آن لا ئن ) پاک فوج نے آواران کے علاقے مشکئی میں ماڈل گاؤں تیار کر کے مکانات اور دکانیں 2013 کے زلزلہ میں بے گھر ہونے والوں کے حوالے کر دیں، مثالی گاؤں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات زندگی دستیاب ہوں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں مشکئی ماڈل ویلج کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ
جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مکانات اور دکانوں کی چابیاں 2013 کے زلزلہ متاثرین کے حوالے کیں۔پاک فوج کی جانب سے مثالی گاؤں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں سکول، مارکیٹ، پانی کی سہولیات دستیاب ہیں، اس کے علاوہ ماڈل گاؤں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کیلئے پاک فوج کی کوششوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔