اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گدی نشین حضرت غوث الاعظم مزار السید خالد المنصورالجیلانی بھی وزیراعظم عمران خان کی صاف گوئی اور کفایت شعاری کے معترف نکلے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان سے ملاقات میں ظہرانہ دینے کی بجائے چائے سے تواضع کی۔ السید خالد المنصورالجیلانی کا کہنا ہے کہ صرف چائے تواضع کرنا اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت سادہ
طبیعت کے مالک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہم نے صوفی ازم کے اوپر گفتگو کی۔ان کو پاکستان کے صوفی ازم کے بیک گراؤنڈ سے متعلق بہت کچھ معلوم تھا اور مجھے ان کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ انہوں نے مجھے صرف چائے پیش کی۔واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کا اعلان کیا تھا۔