ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیت المال کے فنڈز روکنے سے ملک بھر کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں،وزارت خزانہ کا افسوسناک ردعمل

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان بیت المال کو بجٹ کی فراہمی روکنے سے ملک بھر کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مستحق مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ،بروقت فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے پورے ملک میں بیت المال کے دفاتر میں ہزاروں مستحق مریضوں ،طلباء اور سویٹ ہومز میں رہائش پذیر بچوں کو علاج و معالجہ ،تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی روک دی گئی ہے ،وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کیلئے بیت المال کے بجٹ پر

بھی10فیصد کٹ لگا دیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان بیت المال کو بجٹ کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مستحق مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وزارت نے ماہ نومبر کیلئے مانگا جانے والا بجٹ بھی ابھی تک ریلیز نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کو فنڈز فراہم نہیں کئے جاسکے ہیں اس وقت پاکستان بیت المال کے مرکزی دفتر سمیت پورے ملک میں ہزاروں مستحق مریض ،طلباء اور بیت المال کے زیر انتظام چلنے والے ادارے شدید مسائل سے دوچار ہیں وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان بیت المال کے لئے مختص5ارب روپے کے بجٹ میں پر بھی 10فیصد کٹوتی لگا دی گئی ہے جبکہ بجٹ تین ماہ کی بجائے ہر ماہ کی بنیاد پر فراہم کیا جاتا ہے جس سے مزید تاخیر ہوجاتی ہے اس سلسلے میں پاکستان بیت المال کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد اقبال خان نے بتایا کہ وزارت خزانہ کو بروقت بجٹ کی فراہمی کیلئے کئی بار درخواستیں کر چکے ہیں مگر وزارت کے افسران کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں انہوں نے بتایاکہ بجٹ کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے مستحق مریضوں کو بروقت فنڈز فراہم نہیں کئے جا سکتے ہیں انہوں نے بتایاکہ ماہ نومبر کی بجٹ ریلیز بھی ابھی تک بیت المال کو وصول نہیں ہوئی ہے انہوں نے بتایاکہ وزارت خزانہ نے بچت پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے

پاکستان بیت المال کے بجٹ پر بھی 10فیصد کٹوتی عائد کی ہے جس کے اثرات بھی مستحقین کیلئے فراہم کئے جانے والے بجٹ پر ہونگے انہوں نے بتایاکہ وزارت کے افسران بیت المال کے ساتھ وابستہ مستحق افراد اور اداروں کے مسائل کو اہمیت نہیں دیتے ہیں اسی طرح بجٹ کی فراہمی کو اے جی پی آر کے ساتھ مشروط کردینے سے بھی شدید تاخیر ہوجاتی ہے انہوں نے کہاکہ ادارے میں تمام نظام خودکار سسٹم کے تحت چلتا ہے اور ہماری جانب سے پراسس میں تاخیر نہیں کی جاتی ہے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ اگر ادارے کو بروقت فنڈز مہیا کئے جائیں تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔اعجاز خان



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…