اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درامد کرنے کیلئے سپلیمنڑی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سپلیمنڑی بجٹ فروری میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ فروری کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائیگا سپلیمنٹری بجٹ میں اخراجات اور پی ایس ڈی پی میں کمی کی جائیگی ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری بجٹ میں ایف بی آر کے ٹیکس اہداف میں بھی کمی کا امکان ہے جبکہ منی بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹیز میں اضافہ کیا جائیگا نبکہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ
میں کمی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے ذرائع۔کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری بجٹ میں موبائل ٹیکس میں اضافے کا امکان ہیموبائل ٹیکس میں اضافے سے سالانہ 35 ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھا ہوگا ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا ذرسپیلمنٹری بجٹ میں200 ارب روپے سے زائد کے اضافی ٹیکس عائد کئے جائیں گے ذرائع کا کہنا ہے نئے ٹیکسز سے پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آئیگا اور اشیاء4 کی قیمتیں بڑ ھ جائیں گی۔شاہد عباس