اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 3 فیصد سے کم رہنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے جہاں روپے کو قرار آئے گا وہیں ترقیاتی پروگرام متاثر ہونگے، مگر آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کے بعد 2022ء4 میں معاشی ترقی میں اضافہ کا امکان ہے۔
مالی سال 23۔2019ء4 کے درمیان مہنگائی کی اوسط شرح 7 اعشاریہ 3 فیصد رہے گی۔ مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی کا ہونا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام کے باعث بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ شرح سود میں اضافے سے مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق پاکستان کو عالمی ادائیگیوں کا چیلنج ہے۔رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے لئے ناکافی ہیں۔ آئی ایم ایف اور دیگر ذرائع سے رقم ملنے کی صورت میں معاشی توازن ہو گا۔ مالی سال 23۔2020ء4 کے درمیان ڈالر 142 روپے 40 پیسے پر ہونے کا امکان ہے