جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہبازشریف نے ایم ایس ڈاکٹر زمان نیازی کے ساتھ ایسا کیا ، کیاتھا جس کی وجہ سے مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا؟حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹراریبہ نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(آن لائن) بے نظیر بھٹو ہسپتال میں میڈیکل افسر تعینات سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی بیٹی اریبہ عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے حالانکہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے انجام دے رہی تھی ڈاکٹر اریبہ کے مطابق 11ستمبر 2011 کواس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے اس وقت ڈاکٹر زمان خان نیازی بطور

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بے نظیر بھتو ہسپتال راولپنڈی اور سپیشل افسر برائے ڈینگی وائرس کنٹرول کے پر تعینات تھے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے دورے کے دوران ڈینگی کے حوالے سے غیر مناسب اقدامات ، غفلت اور ہسپتال کی صفائی اور مریضوں کی دیکھ بھال کے ناقص انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر زمان خان نیازی کو نوٹس جاری کیا جبکہ اسی شام ڈاکٹر زمان خان نیازی کو فرائض میں غفلت برتنے اور ڈینگی وائرس پر قابو نہ پانے کی پاداش میں نوکری سے بر طرفی کا خط موصول ہو گیا ڈاکٹراریبہ نے ’’ آن لائن ‘‘کو مزید بتایا کہ ڈاکٹر طارق خان نیازی ڈاکٹر زمان خان نیازی کے بھائی ہیں اور ان کی برطرفی کے وقت اسی ہسپتال میں بطور ڈی ایم ایس فرائض انجام دے رہے تھے تاہم ترقی ملنے کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات ہوتے ہی انہوں نے مجھے ہراساں کرنا شروع کر دیا انہوں نے کہا کہ عمومی حالات میں ہسپتال میں فرائض انجام دینے والے تمام ڈاکٹروں کو ان کی اہلیت اور مرضی کے مطابق شعبوں میں تعینات کیا جاتا ہے ڈاکٹر اریبہ ان کی بطور ایم ایس تعیناتی کے وقت جلدی امراض کے شعبہ میں بطور میڈیکل افسر فرائض انجام دے رہی تھی لیکن ایم ایس طارق نیازی نے انھیں ان کی مرضی کے خلاف ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی کرنے کا حکم دیا لیکن ڈاکٹر اریبہ نے اپنے موجودہ شعبے میں کام کرنے پر اصرار کیا جس پر ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی ان کی تذلیل کرنے لگے اور

انھیں ہراساں کرنا شروع کر دیا ڈاکٹر اریبہ نے اپنے والد حنیف عباسی سے ملاقات کی اور ان کو تمام واقعہ سے آگاہ کیا محمد حنیف عباسی نے اپنی بیٹی کو نوکری چھوڑنے کا مشورہ دیا جس پر ڈاکٹر اریبہ نے 14دسمبر2018کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ڈاکٹر اریبہ نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے ایم ایس کو ان کے حوالے سے فون سے متعلق مکمل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر اریبہ کا کہنا ہے کہ وہ وزیر قانون کو ذاتی طور پر نہیں جانتی نہ ہی اس حوالے سے ان کی کوئی بات وزیر قانون سے ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کسی اور کے ذریعے انھیں سفارش کرنے کا کہا انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کی جانب سے ایم ایس بی بی ایچ کو فون کی خبر ٹی وی سے پتا چلی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…