اسلام آباد(نیوزڈیسک) پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ڈیپوٹیشن پر اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کاامکان ،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے متعلقہ شعبوں نے واجد ضیا کو این او سی دیدیا.تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بنائی جانیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کو اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے, واجد ضیا کی خدمات ڈیپوٹیشن بنیاد پر یونائٹڈ نیشن بھجوائی جائیں گی،ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے متعلقہ شعبوں نے واجد ضیا کو این او سی دیدیا.واجد ضیا نے یونائٹڈ نیشن جانے کیلئے این او سی کی
درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو بھجوائی تھی، کچھ روز میں یونائٹڈ نیشن تبادلہ کئے جانے کا امکان ہے، واجد ضیا پولیس سروسز کے گریڈ 21 کے افسر ہیں,گریڈ 21 کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق واجد ضیا 26نمبر پر ہیں.واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مئی 2017ء میں پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے آفیسر واجد ضیا کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایاتھاجو چھ ممبران پر مشتمل تھی، اس جے آئی ٹی نیسابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی اولاد اور داماد کیخلاف تحقیقات کی تھیں اور رپورٹ فاضل عدالت میں جمع کرائی تھی جس پرنوازشریف کونااہلی اور پھر مقدمات کا سامنا کرنا پڑاجو تاحال جاری ہیں۔