جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے وزرا کے احتساب کا دن قریب آنے لگا،عمران خان کا دھماکہ خیز فیصلہ،تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے وزراء میں کھلبلی مچ گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے وزرا کا احتساب کا دن قریب آنے لگا ‘ وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی کابینہ کے تمام اراکین سے ون آن ون ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ون آن ون ملاقاتوں میں صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم کو وزرا کی مایوس کن کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے دو رپورٹس تیار کر کے بھجوائی گئی ہیں۔

ایک رپورٹ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جبکہ دوسری وزیراعظم کی ہدایت پر خفیہ تیار کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے پندرہ وزرا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ بھجوائی گئی دوسری رپورٹ میں 15 سے زائد وزرا کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ 15 سے زائد وزرا نے اپنے محکموں کی بریفنگ لینے کیعلاوہ کچھ نہیں کیا۔وزیراعظم صوبائی کابینہ کے کسی بھی وزیر کو تبدیل کرنے کی بجائے مایوس کن کارکردگی پر پہلے انہیں وارننگ دیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مایوس کن کارکردگی دکھانے والے وزرا کا تعلق اتحادیوں سے ہے۔ وزرا کی مایوس کن کارکردگی اپنی جگہ پارلیمانی سیکرٹریز کا معاملہ بھی رک گیا ہے غیر تسلی بخش کارکردگی میں ملک محمد انور، حافظ عمار یاسر، محمد اخلاق، مہر محمداسلم، میاں خالد محمود، ہاشم ڈوگر، سردار محمد آصف، محسن لغاری، اعجاز مسیح، شوکت لالیکا اور جہانزیب خان کھچی شامل ہیں زوار حسین وڑائچ، محمد اختر، حسین جہانیاں گردیزی، ملک نعمان لنگڑیال، ملک تیمور خان، آشفہ ریاض فتیانہ، چودھری محمد اجمل اور انصر مجید خان نیازی کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…