مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلی کے پی کو کلین چٹ نہیں دی، ترجمان نیب نے وزیراعلیٰ محمود خان کے دعوے کو غلط قرار دے دیا، دوٹوک اعلان

18  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق مالم جبہ اراضی کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو کوئی کلین چٹ نہیں دی،پیر کے وز وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان مالم جبہ اراضی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے

جہاں انہیں نیب پشاور نے مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری زمین کو لیز پر دیے جانے کے کیس میں طلب کیا تھا۔ پیشی کے بعد وزیراعلی سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کوئی سوالنامہ دیا گیا یا یہ آپ کی یہ پہلی اور آخری پیشی ہوگی؟ جس پر انہوں نے کہا تھا جی بالکل یہ آخری پیشی ہے۔ منگل کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بیان کے بعد نیب کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہیکہ مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو کوئی کلین چٹ نہیں دی ہے۔ترجمان نیب کے مطابق وزیراعلی کے پی کا کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان غیرتسلی بخش ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی گزشتہ صوبائی حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر ایک کمپنی کو دی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔نیب نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اور سینیٹر محسن عزیز کو بھی 14 دسمبر کو طلب کیا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…