غلط لیبل، گمراہ کن اشتہارات ،نوجوانوں میں مقبول ڈرنگ ’’سٹنگ ‘‘کے غلط اشتہار پر کمپنی کو نوٹس، یہ انرجی ڈرنک نہیں بلکہ کیا ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

18  دسمبر‬‮  2018

لاہور (نیوزڈیسک )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرسٹنگ ڈرنک کے غلط اشتہار پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا،کمپنی نمائندوں کے ذاتی سنوائی کے لیے پیش ہونے پر فورا اشتہار ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اشتہار نہ ہٹانے کی صورت میں کمپنی کے خلاف

قانونی چارہ جوئی اور مارکیٹ میں موجود سٹاک اٹھوا دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرغلط لیبلنگ اورگمراہ کن اشتہارات کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن جاری ہے۔سٹنگ ڈرنک کے اشتہار میں انرجی ڈرنک پینے سے بہت زیادہ طاقت حاصل ہو تی دکھائی دینے پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا۔ غلط اشتہار پر کمپنی نمائندے ذاتی سنوائی کے لیے پیش ہوئے۔ڈی جی فوڈا تھارٹی نے کمپنی کو فوراغلط اشتہار ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کیفین ملی ڈرنکس کو انرجی ڈرنک کی بجائے سٹیمولنٹ ڈرنک کہا جا سکتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی انرجی ڈرنکس پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ انرجی ڈرنکس کا پیغام دینے والے اشتہارات چلانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔سٹنگ کمپنی کواشتہار نہ ہٹانے کی صورت میں کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،خلاف ورزی کی صورت میں مارکیٹ میں موجود سٹاک اٹھوا دیا جائے گا۔اشتہار فورا بند کر نے کی صورت میں کمپنی کو مزید سنوائی کا موقع دیا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…