بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل شدیدمندی ،سرمایہ کاروں کے ہوش اُڑ گئے،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھاؤ کے بعد محدودپیمانے پر مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 38200اور38300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں1ارب18 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت35.60فیصدزائد جبکہ58.43فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت

دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، بینکنگ،فوڈاورسیمٹ سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث منگل کوکاروبار کاآغازمثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38323پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم مقامی سرمایہ کارگروپ غیر یقینی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکارنظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37978پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈ ہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38100کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس193.36پوائنٹس کمی سے 38115.81پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر332کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے111کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب18 کروڑ18لاکھ83ہزار459روپے کااضافہ ریکارڈ کیا

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب20ارب84 کروڑ4لاکھ64ہزار467روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر9کروڑ6لاکھ23ہزار370شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت2کروڑ37لاکھ96ہزار730 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت300.00روپے اضافے سے9150.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت107.69روپے اضافے سے2390.54روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت180.00روپے کمی سے6620.00روپے اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت114.00روپے کمی سے2311.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوکے کے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ 88ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت17پیسے اضافے سے5.97روپے اوربینک الحبیب کی سرگرمیاں56لاکھ65ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے اضافے سے73.49روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس151.86پوائنٹس کمی سے18063.89پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس409.14 پوائنٹس کمی سے64271.50پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس4.83پوائنٹس کمی سے28177.64پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…