اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر اور رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پہلے علیمہ خان کو این آر او دیا گیا ، اب فیصل واوڈا کر این آر او دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،(ن)لیگ کو عمران خان کے این آر او کی ضرورت نہیں ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبد القیوم نے کہا کہ پاکستان کی بد نصیبی ہے کہ ہمارے سیاستدان اپنا قد بڑا کرنے کیلئے غیر ضروری باتیں کرتے ہیں۔حکومتی ارکان ضروری امور سے توجہ ہٹانے کیلئے این آر
او کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ہر قسم کی سیاسی انتقامی کاروائیوں کا سامنا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی لیکن کبھی اس حکومت سے این آر او نہیں مانگیں گے۔این آر او لینے کیلئے عمران خان کے اپنے لوگ ہی بہت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے علیمہ خان کو این آر او دیا گیا ، اب فیصل واوڈا کر این آر او دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس لیے عمران خان اپنے لوگوں کو ہی این آر او دیں مسلم لیگ (ن)کو ان کے این آر او کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ این آر او ویسے بھی آمروں سے لیا جاتا ہے اور عمران خان کی سوچ بھی آمرانہ ہے۔