بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا بڑااقدام، بسنت کا روائتی تہوار بحال کرنے کا اعلان،بسنت کب ہوگی؟پتنگ بازوں کو بڑی خبرسنادی گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے بسنت کا رائتی تہوار بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں بسنت طویل پابندی کے بعد فروری کے دوسرے ہفتے میں منانے کا اصولی فیصلہ ہو گیا ہے ،،بسنت ایک ایسا تہوار ہے جو پنجاب کی ثقا فت کا آئینہ دار ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمرا آرٹس کونسل میں بسنت کے حوالے سے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت بلال احمد بٹ،

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان اور ایڈیشنل سیکرٹری ثقافت اختر عباس بھی موجود تھے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بسنت کا تہوار خالصتا ایک ثقافتی، معاشرتی اور روایتی تہوار ہے۔ اسے قطعا کسی خاص مذہب سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے اس میں منفی رجحانات کی بنا پر پابندی عائد کر دی گئی تھی مگر آج سردار عثمان بزدار صاحب کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں اس با ت کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنے والے فروری کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں بسنت کا تہوارمنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کے تہوار کو شایان شان طریقے سے منانے اور اس تہوار سے جڑے تمام مضمرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک آٹھ رکن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ جس میں وزیر قانون اور پارلیمانی امور راجہ بشارت، وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان، آئی جی پنجاب، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سمیت سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندہ ارکان شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تمام امور کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو آٹھ دن کے اندر پیش کرے گی۔ اور ان سفارشات کی روشنی میں وزیر اعلی پنجاب اس تہوار کو منانے کی حتمی منظوری دیں گے۔ اسی اثنا میں وزیر اطلاعات نے اس امر پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ برٹش ائیرویز نے ایک طویل عرصہ کی بندش کے بعد پاکستان میں

اپنے فلائٹ آپریشن کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے اور اس بات کی روشن دلیل ہے کہ وطن عزیز امن و امان اور اندرونی استحکام کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔مزید برآں وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے غیرذمہ دارانہ بیان پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ کس قدر حالات سے بے خبر ہیں کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت کی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں صوبہ میں سبز انقلاب برپا کیا گیا ہے جسے اندرون ملک و بیرون ملک ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ بلین ٹری پراجیکٹ ایک ایسا منصوبہ ہے جسے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں نے سراہا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…