اسلام آباد(نیوزڈیسک)اب بیرون ملک روزگار کے مزید نئے مواقع، تنخواہ سعودی عرب سے بھی زیادہ،حکومت کے 4اہم ممالک سے معاملات فیصلہ کن مراحل میں داخل، زبردست خوشخبری سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے
سمندرپار پاکستانیز زلفی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جرمنی، جاپان ، کوریا اور ملائشیا کے ساتھ بات چیت فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگئی ہے جلد ہی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ان چار اہم ممالک میں بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی شروع ہوجائے گی ، انہوں نے بتایا کہ قطر نے پاکستان سے ایک لاکھ ہنرمندوں کی ڈیمانڈ کی تھی جس کے بعد وہاں افرادی قوت کو بھیجنے کے لئے تیزی سے اقدامات جاری ہیں ، انہوں نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی کہ روایتی طورپر پہلے خلیجی ممالک اور سعودی عرب پاکستانی ورکر ز کی بڑی تعداد جاتی رہی ہے لیکن اب حکومت نے جرمنی، جاپان ،کوریا اور ملایشیا کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں اور جلد ہی بڑی خوشخبری سنائی جائے گی ، انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانی ورکرز کی تعداد میں گزشتہ دو سال میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ عرب ممالک میں معاشی بحران ہے ،انہوں نے کہا کہ کوریا میں ورکرز کی آمدن سعودی عرب کی نسبت تین گناہ زیادہ ہے اور وہاں پاکستانی ورکرز زیادہ کما سکتے ہیں ۔