لاہور(نیوزڈیسک)حکومت کا طالبات کو موٹر سائیکل اور سکوٹیز آسان اقساط پر فراہم کرنے کا فیصلہ،بڑی خوشخبری سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے طالبات کو تعلیمی اداروں میں آنے جانے کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت طالبات کو آسان اقساط پر موٹرسائیکل اور سکوٹی فراہم کی جائے گی،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین واثق قیوم عباسی نے بتایا کہ اس سکیم کا آغاز 2019ء کے
آغاز میں کردیاجائے گا۔جس کے تحت ڈگری کلاسز کی طالبات کو موٹر سائیکل اور سکوٹیز فراہم کی جائیں گی جن کی قیمت آسان اقساط میں وصول کی جائے گی، واثق عباسی نے بتایا کہ ٹریولنگ واؤچرز میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی طالبات کو دیئے جائیں گے جس کے بعد انہیں پک اینڈ ڈراپ کے بغیر از خود بروقت سکول پہنچنے میں آسانی ہوگی انہوں نے بتایا کہ 53ہزار سکول اور550ڈگری کالجز میں پچاس ملین سے زائد سٹوڈنٹس تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔