ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر اریبہ اور راجہ بشارت کے معاملے کی تحقیقات شروع، ڈاکٹر اریبہ کا استعفیٰ قبول کیاجائیگا یا نہیں؟وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اریبہ عباسی اور راجہ بشارت کے معاملے پر تحقیقات کے بعد چیزیں سامنے آئیں گی جبکہ اس حوالے سے کوئی غیر قانونی کام ہوگا اور نہ کرنے دیں گے،صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے اس سے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں جعلسازی کا بالکل خاتمہ ہوجائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ راجہ بشارت کے معاملے پر کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوگا، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔آڈیو لیک کے حوالے سے ابھی پتہ نہیں چلا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کے بعد چیزیں سامنے آجائیں گی، حکومت اداروں میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے، کوئی غیر قانونی کام ہوگا اور نہ کرنے دیں گے۔ڈاکٹر اریبہ کے استعفے کی منظوری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اریبہ نے اپنا استعفیٰ مجھے نہیں بلکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دیا ہے اور وہی اس پر فیصلہ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈکا اجراء کیا جا رہا ہے، یہ کارڈ اسلام آباد میں چل رہے ہیں، ہم پنجاب میں بھی متعارف کرارہے ہیں، اس سے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں جعل سازی کا بالکل خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس کارڈ کے استعمال کے لیے پورے پنجاب میں ساڑھے سات سو مشینیں لگائی جائے گی، اسلام آباد میں اس کارڈ کی قیمت 1500، کراچی میں 700روپے ہے جبکہ پنجاب میں ہم 520روپے میں فراہم کریں گے۔وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے 100روز کے حوالے سے مرکزی تقریب 22دسمبر کو ہوگی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…