ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کر دی گئی،اب اگر گاڑی دھونا ہے تو یہ طریقہ استعمال کرے،تحریری حکم جاری

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بالٹی سے گاڑی دھونے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔ جس میں کہا گیاہے کہ ایل ڈی اور واسا پہلے مرحلے میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کرے ۔گاڑی دھونا مقصود ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں۔جبکہ گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر

پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے ۔جبکہ پنجاب حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ بنانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اریگیشن اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ذاتی حیثیت میں تیاری کے ساتھ پیش ہوں ۔آئندہ سماعت پر تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انیس علی ہاشمی نے بتایا کہ پنجاب حکومت ،پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے قانون سازی پر غور کررہی ہے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…