اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ہر شہری کا تحفظ اور سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری مگربلاول بھٹو کی سکیورٹی پر کتنے اہلکار تعینات ہیں؟عدالت میں حیران کن انکشاف سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے وی وی آئی پیز کی سیکورٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرلی ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سرکاری عہدہ نہ رکھنے والوں کی سیکورٹی کیلئے سپریم کورٹ کے کیا احکامات ہیں؟۔منگل کوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

بلاول بھٹوزرداری کے وکیل اخترحسین ایڈووکیٹ نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کو سنگین سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہر شہری کا تحفظ اور سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے وکیل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم ہر فردکے لیے سیکیورٹی نہیں مانگ رہے۔میں بتائوں سندھ حکومت نے بلاول ہائوس کی سیکیورٹی پر کتنے اہلکار تعینات کررکھے ہیں؟ آپ بتائیں آج بلاول ہائوس کے باہر کتنی پولیس فورس تعینات ہے۔وکیل بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ بلاول کی سیکیورٹی صوبائی حکومت کا مسئلہ نہیں وفاق کی ذمہ داری ہے،بلاول بھٹو زرداری سندھ کے علاوہ بھی سفر کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے سپریم کورٹ نے سرکاری عہدہ نہ رکھنے والوں کی سیکیورٹی پرکیا احکامات دیئے ہیں؟سپریم کورٹ نے زیادہ سیکیورٹی رکھنے والوں سے تو سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیاہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے سپریم کورٹ نے سرکاری عہدہ نہ رکھنے والوں کی سیکیورٹی پرکیا احکامات دیئے ہیں؟سپریم کورٹ نے زیادہ سیکیورٹی رکھنے والوں سے تو سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیاہے،جائزہ لیناچاہتے ہیں کہ سیکیورٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے نوٹس کا کیا بنا۔عدالت نے وی وی آئی پیز کی سیکورٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…