اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

نجی ٹی وی کیمرہ مین پر تشدد کا مقدمہ گارڈز نہیں نواز شریف پر ہونا چاہئے، مارچ سے پہلے کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید نے اب تک کی سب سے بڑی خبر دے دی، سنسنی خیز دعویٰ کر دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف مریم کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں ٗ آصف زرداری کو بلاول کیلئے این آر او میں کوئی دلچسپی نہیں ٗمارچ سے پہلے چور لٹیروں پر جھاڑو پھر جائیگی ٗ اگر لٹیرے بچ گئے تو اللہ ہی ملک کو بچا سکتا ہے ٗ پاکستان میں چوروں کو عزت مل رہی ہے ٗ جنہوںنے قربانی دی اس کے پاس روز گار چھت اور

صحت سمیت کچھ نہیں ٗ قوم نے عمران خان کو چوروں کو کچلنے کیلئے ووٹ دیا ٗ جیلوں میں بے گناہ لوگ ہیں ٗاصل مجرم پروٹوکول لیے پھررہے ہیں ٗکیمرہ مین پر تشدد کا مقدمہ نوازشریف پر ہونا چاہیے ٗ چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں ۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مارچ سے پہلے چور لٹیروں پر جھاڑو پھر جائے گی اور اگر یہ لٹیرے اب بچ گئے تو اللہ ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے قومی غداری کے مرتکب ہیں، ملک کو اصل مسئلہ معیشت کا ہے، آج معاشی مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں سیاست کے نام پر بھیڑئیے آگئے تھے، ان کالی بھیڑوں نے ملک کو نوچا اور اب بھی اپنے آپ کو معزز سمجھتے ہیں، ان کے پاس اب بھی پروٹوکول ہوگا، پاکستان میں چوروں کو عزت مل رہی ہے اور جنہوں نے قربانی دی ان کے پاس روزگار چھت اور صحت سمیت کچھ نہیں۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں ٗ آصف زرداری کو بلاول کے این آر او کے لیے کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کومعلوم ہوگیا ہے کہ کون چور کون چوکیدار ہے، قوم نے عمران خان کو اس لیے ووٹ دیا کہ وہ چوروں کو کچل دیں، جیلوں میں بے گناہ لوگ ہیں، اصل مجرم پروٹوکول لیے پھررہے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ یہ اصل مجرم اپنے انجام کو پہنچیں۔

میاں نوازشریف کے گارڈز کی جانب سے کیمرا مین پر تشدد کے واقعے پر رد عمل میں شیخ رشید نے سابق وزیراعظم پر کڑی تنقید کی اور واقعہ کا مقدمہ بھی ان کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنی اولاد کے لیے سوچتے ہیں، غریب کا بچہ سڑک پر پڑا ہو تو چھوڑ جاتے ہیں، میں جب کہتا تھا ان کا تابوت نکلے گا تو سیاسی لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے،

یہ اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں کیونکہ انہوں نے اللہ کی مخلوق کو تنگ کیا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ تشدد کا مقدمہ نوازشریف پر ہونا چاہیے، تشدد کرنے والا تو کرائے کا آدمی اور اجرتی بدمعاش ہے ٗاب یہ لوگ عوام میں غیر مقبول ہوگئے ہیں تو بدمعاشوں کا سہارا لینا چاہتے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ ان کو بھی اسی طرح پکڑا جائے جس طرح غریب نہیں پکڑا

جاتا تو اس کے بھائی اور باپ کو پکڑلیا جاتا ہے۔شیخ رشید نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔اس سے قبل راولپنڈی میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ مودی آسیب زدہ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والا لیڈر ہے، مودی تین ریاستوں میں ہار گیا ہے اور ہندوستان امریکا کی جھولی میں گر گیا ہے، میں سمجھتا تھا کہ ہندوستان سیکولر کا رول ادا کرے گا، ہندوستان کو امریکن بظاہر چین کے خلاف کھڑا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…