بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان گدھوں کی تعداد میں تیسرا بڑا ملک بن گیا سب سے زیادہ گدھے کس شہر میں ہیں؟ دلچسپ انکشاف

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے دنیا کے چھٹا بڑا ملک پاکستان گدھوں کی آبادی میں بھی نمبر لے گیا ، گدھوں کی آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا ملک بن گیاجبکہ اس فہرست میں ایتھوپیا پہلے اور چین دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گدھوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حکومت نے گدھوں کی بہتر صحت کیلئے ڈونکی اسپتال قائم کر دیاہے جہاں نہ صرف بیمار

گدھوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے بلکہ ان کو لاحق بیماریوں سے بچائوں کی ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہور شہر میں گدھوں کا کاروبار اچانک چمکنے سے گدھے پالنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔ گدھوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ گدھا پال اسکیم منافع بخش ہےکیونکہ 35 سے 55 ہزار روپے تک کا گدھا روزانہ 800 سے ایک ہزار روپے تک انہیں کمائی کر کے دے رہا ہے۔گدھا مالکان کے مطابق ایک گدھا چار سال کی عمر میں کمائی کرنے لگ جاتا ہے اور مسلسل 12سال تک مالک کیلئے روزگار کا ذریعہ بنا رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…