منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میری بدنامی ہو رہی ہے، کیمرہ مین پر تشدد کا واقعہ نواز شریف نے خاموشی توڑ دی، اپنے ہی سکیورٹی گارڈ بارے کیا اعلان کر دیا؟

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد پر صحافیوں سے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ صحافی پر تشدد سے دکھ ہوا، عدالت کے باہر گارڈ شکور نے راستہ کلیئر کرا تے ہوئے کیمرہ مین کو دھکا دیا ، صحافی نے کیمرہ شکور کے ماتھے پر مارا، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے،

مجھے برا لگا، گا رڈ کی بدسلوکی سے میری بدنامی ہوئی ۔منگل کو سابق وزیر اعظم نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے گزشتہ روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔نواز شریف سماعت کے بعد عدالت سے باہر آئے تو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔نواز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز کے خلاف جو قانون کے مطابق کارروائی ہوئی اس میں ہر قسم کا تعاون کریں گے، مریم اورنگزیب سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے، یہ بات یقین سے کہہ رہا کہ سب کام قانون کے مطابق ہوگا۔نواز شریف نے کہا کہ میں کل اسمبلی سے باہر آیا تو سیکورٹی اہلکار میرے لیے راستہ بنا رہا تھا، کل جو مسئلہ ہوا وہ بہت برا ہوا، مجھے اس بات کا افسوس ہے اور یہ موقعہ نہیں آنا چاہیے تھا۔ قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا زیادتی کہیں سے بھی نہیں ہونی چاہیے اور ہر طرف انصاف ہونا چاہیے، شکور کے خلاف بھی ایکشن لوں گا، صحافی گاڑی کے پاس آئے تو شکور نے کیمرہ مین کو دھکا دیا، مجھے اعتراض اس بات پر بھی ہے کہ کیمرہ مین نے بھی اپنا کیمرہ شکور کے سر پر مارا، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، مجھے برا لگا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ میرا میڈیا کے ساتھ اچھا تعلق رہا ہے، عدالتوں میں جو بھی کارروائی ہوتی رہی اس میں آپ سب ساتھ رہے، ایسے وقت میں کیسے آپ سب سے الگ ہو جاوں یا بگاڑلوں، آپ سب بلاخوف رپورٹنگ کرتے ہیں، ہمارے آپ کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا گارڈ کی بدسلوکی سے میری بدنامی ہوئی ، ایسے واقعے کی کبھی خواہش نہیں رہی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…