اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کمرہ عدالت میں سرگرشیوں پر برہمی کا اظہار برہمی کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کو روسٹرم پر بلا کر کہا کہ سمجھ رہاتھاکوئی ان پڑھ ہے،کسی نے بتایاآپ پڑھے لکھے ہیں،آپ کو عدالت کا کوئی احترام ہے ،خوف خدا کریں ،عدالت میں صرف کیس سے متعلق لوگوں کو ہونا چاہئے ۔ منگل کو سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں طارق فضل چودھری
اور مریم اورنگزیب کی سرگوشیوں پرجج نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور جج ارشدملک نے طارق فضل چودھری کوروسٹرم پربلالیا۔جج احتساب عدالت نے طارق فضل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ رہاتھاکوئی ان پڑھ ہے،کسی نے بتایاآپ پڑھے لکھے ہیں، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آپ کو عدالت کا کوئی احترام ہے ،خوف خدا کریں ،عدالت میں صرف کیس سے متعلق لوگوں کو ہونا چاہئے ،جس سے فالتو ملنا ہواسے باہر جا کر ملیں ۔عدالت کے اظہار برہمی پر مریم اورنگزیب باہر چلی گئیں۔