اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے ویژن نے چینی حکومت کو بھی متاثر کئے بغیر نہ چھوڑا، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف سن کر چینی قیادت اور حکومت اس بات کی قائل ہو چکی ہے کہ ہم ایک مضبوط شراکت دار ہیں، چینی سفیر کا برملا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ماحول دوست اور پائیدار
ترقی کے ویژن نے جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے وہیں وزیراعظم کے ویژن سے چینی حکومت بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی اور اس بات کا چینی سفیر نے برملا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف سن کر چینی قیادت اور حکومت اس بات کی قائل ہو چکی ہے کہ ہم ایک مضبوط شراکت دار ہیں۔ چینی سفیر کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں پاکستان میں ایک نئی حکومت آچکی ہے۔ہمیں یہ جان کر بہت اطمینان اور خوشی ملی کہ وزیر اعظم عمران خان نےپائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کی بات کی ہے۔چینی سفیر کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں پاکستان میں ایک نئی حکومت آچکی ہے۔ہمیں یہ جان کر بہت اطمینان اور خوشی ملی کہ وزیر اعظم عمران خان نےپائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کی بات کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صاف ستھرے اور سرسبز پاکستان پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے حوالے سے اپنے ویژن پر کھل کر بات کی ۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا موقف سن کر چینی قیادت اور حکومت اس بات کی قائل ہو چکی ہے کہ ہم ایک مضبوط شراکت دار ہیں۔