کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک نے پچاس روپے کا سکہ جاری کر دیا ہے، ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اس یادگاری سکے کا اجراء کیا گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سکے کا قطر تیس ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے،
سٹیٹ بینک نے 9 دسمبر ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے پچاس روپے مالیت کا سکہ جاری کیا ہے، یہ سکہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے جاری کیا گیا، یہ سکہ تانبے اور نکل سے بنایا گیا ہے، اس سکے میں تانبے کا تناسب 75 فیصد اور نکل کا 25 فیصد ہے، سکے کے سامنے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا ہوا ہے، چاند ستارے کے نیچے 2018 لکھا ہوا ہے اور اس کے نیچے گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیاں ہیں اور چاند تارے کے اطراف میں پچاس اور روپیہ لکھا گیا ہے جبکہ سب سے اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا گیا ہے۔ پچاس روپے کے یادگاری سکے کے پچھلے رخ پر دائرے کی شکل میں بالائی طرف انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے اور نیچے کی طرف نو دسمبر لکھا گیا ہے، جبکہ پچھلے رخ پر ایسے الفاظ ہیں جنہیں جان کر بہت سے لوگوں کو آگ لگ جائے گی، پچھلے رخ کے وسط میں ہمارا ایمان، اور اس کے نیچے کرپشن فری پاکستان کندہ ہے۔ سٹیٹ بینک نے پچاس روپے کا سکہ جاری کر دیا ہے، ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اس یادگاری سکے کا اجراء کیا گیا ہے