پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چوری شدہ کریڈٹ کارڈ سے ٹکٹوں کی خریداری اوربغیر چیکنگ بورڈنگ پاس دلوانے میں پی آئی اے کا عملہ ملوث نکلا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن میں چوری شدہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے مسافروں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کرانے میں ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔انکشاف ہوا ہے کہ ان چوری شدہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ مسافروں کے ٹکٹ بنوانے اور انہیں بغیر چیکنگ بورڈنگ پاس دلوانے میں پی آئی اے کا ملازم خرم شہزاد ملوث ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اسلام آبادایئرپورٹ سے6مسافروں کوجدہ کے لیے مبینہ طو رپر پی آئی اے کے ٹریفک ملازم خرم شہزادنے بورڈنگ پاسزجاری کئے،

اسلام آبادسے جدہ جانے والی پروازپی کے741پردومسافروں کوٹریفک کے عملے نے بورڈنگ پاسزجاری کئے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جعلی کریڈٹ کار ڈ کے ذریعے ٹکٹس حاصل کرنے والے مسافروں کی چیکنگ ایئرلائن قوانین کے تحت نہیں کی جارہی ،جعلی کریڈٹ کارڈزسے بک کی جانے والی ٹکٹس کی جاری ہونے والی ای میل بھی منظرعام پرآگئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے مڈل ایسٹ اور یورپ کی ٹکٹس بھی بک کی گئیں جس سے ادارے کو نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…