پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

نئے پاکستان میں قرض لینے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ،قومی اداروں نے کتنے کھرب کا قرض لیا؟گزشتہ سال کیا پوزیشن تھی؟ انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کے پہلے سے خسارے میں چلنے والے قومی اداروں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بینکوں سے ایک کھرب 15 ارب 46 کروڑ روپے قرض لے لیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ پبلک سیکٹر انٹرپرائززکا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے تاہم حکومت نے ان کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان اداروں نے گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں صرف 2 ارب 58 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔جن قومی اداروں نے قرض لیا ان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ، پاکستان اسٹیل ملز ، پاکستان ریلوے اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) شامل ہیں۔صرف پی آئی اے ، اسٹیل ملز اور ریلوے کی وجہ سے گزشتہ 3 سال کے دوران مجموعی طور پر 7 کھر 5 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق قومی ادارے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے مقروض ہورہے ہیں۔ گزشتہ برس ان اداروں نے مجموعی طور پر بینکوں سے 2 سو 45 ارب 40 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا لیکن گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں یہ قرض بہت کم تھا ،جبکہ صرف 5 ماہ میں 2 ارب 58 کروڑ کے قرض لیے گئے ۔تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک قومی ادارے قرض لینے کا ریکارڈ قائم کردیں گے کیونکہ 2017-18کے اختتام پر 10 کھرب 68 ارب 20 کروڑ روپے کا قرض لیا گیا ۔ پاکستان کے پہلے سے خسارے میں چلنے والے قومی اداروں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بینکوں سے ایک کھرب 15 ارب 46 کروڑ روپے قرض لے لیا۔ ان اداروں نے گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں صرف 2 ارب 58 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…