اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ٗسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سینئر کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کیمرہ مین پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں، واقعے کا سن کر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ جیسے ہی واقعے کا علم ہوا میں نے مریم اورنگزیب اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو زخمی کیمرہ مین کو ہسپتال لے جانے اور
ان کے علاج معالجے کے انتظامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھی اور پاکستان مسلم لیگ ن بحیثیت جماعت صحافیوں، کیمرہ مین اور فوٹو گرافر برادری کا بے حد احترام کرتے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ اپنے اسٹاف میں ایسے کسی شخص کو برداشت نہیں کروں گا جو اس طرح کے رویے کا مرتکب ہو، یقینی بنائیں گے کہ اس قسم کا کوئی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ مستقبل میں رونما نہ ہو۔