لاہور (ا ین این آئی) وفاقی حکومت نے وزراء کی مداخلت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ،غیر متعلقہ وزیر کسی دوسری وزارت کے ملازمین کو براہ راست کوئی حکم نہیں دے سکے گا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پالیسی کے مطابق کوئی بھی وزیر دوسری وزارت میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا ،وزراء کسی بھی وزارت سے شکایت کی صورت اپنے تحفظات
سے متعلقہ وزیرء کو ہی آگاہ کرے گا اور غیر متعلقہ وزیر کسی دوسری وزارت کے ملازمین کو براہ راست کوئی حکم نہیں دے سکے گا ۔ ذرائع کے مطابق شکایت کی صورت ازالہ متعلقہ وزیر ہی کر سکے گا جبکہ معمول کے سرکاری امور کے رابطے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔اس ضمن میں وفاقی حکومت جلد باضابطہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کو بھی جاری کر دے گی۔