واشنگٹن(این این آئی) عالمی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔جنوبی ایشیاء میں بجلی ترسیل کی لاگت سے متعلق ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوبی ایشیاء میں 25 کروڑ افراد بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں ٗ خطے میں بجلی کا استعمال عالمی اوسط کا ایک چوتھائی بھی نہیں۔رپورٹ کے مطابق خطے میں 8.6 ارب ڈالر کے توانائی منصوبوں کے مالی تعاون
کے معاہدے کیے گئے ٗعالمی بینک کی توجہ کم کاربن اخراج اور متبادل توانائی کے ذرائع پرہے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بیش بہا فوائد ہوں گے، بجلی کی قیمت کم ہوگی، آمدنی بڑھے گی، ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی، صحت مند ماحول ملے گا اور محصولات بڑھیں گی جبکہ سرکاری اداروں کو سبسڈی اور صحت پر خرچ کم ہوگا۔