اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے گارڈز نے فوٹو بنانے کی کوشش کرنے والے ایک نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کیا، تشدد کے اس واقعے پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا، جب اس معاملے کا علم سپیکر قومی اسمبلی کو ہوا تو انہوں نے پارلیمنٹ میں نجی گارڈز کے داخلے پر پابندی لگا دی، واضح رہے کہ کیمرہ مین واجد علی کو نواز شریف کے گارڈ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس موقع پر کیمرہ مین گر گیا
جس پر گارڈ نے کیمرہ مین پر دوڑتے ہوئے چھلانگ بھی لگائی، واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد روانگی سے قبل نواز شریف کے نجی گارڈز نے فوٹیج بنانے کی کوشش کرنے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کیا جسے حالت خراب ہونے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نواز شریف کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔