لاہور(اے این این )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا ہے کہ عثمان بزدار ٹھیک ٹریک پر ہیں، وزیراعظم ان پر اعتماد کر رہے ہیں تو ٹھیک کر رہے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پچھلے وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر ڈھائی تین ہزار اہلکار تعینات تھے،جبکہ عثمان بزدار کیلئے 60اہلکار تعینات ہیں ۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے سودن پر پریس کانفرنس میں پچھلے 10 سال
اور اب کا موازنہ پیش کیا،ان کا کہنا تھا کہ اب سو دن نہیں ہر دن کی رپورٹ دینے کو تیار ہیں ۔فیاض الحسن نے کہا کہ صحت کے شعبے میں نا اہلی 3 مہینے میں ختم نہیں کی جاسکتی،انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ میں سر کی چوٹ اور تجہیز و تکفین کے اخراجات بھی شامل ہیں ۔وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ کی مالیت تقریبا پونے 4 لاکھ کی ہے اور اس کی مقررہ حد وقت سے پہلے پوری ہوجانے پر اس میں توسیع بھی کی جاسکے گی۔