کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز متحرک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سندھ میں متحرک ہو کر پیپلز پارٹی کی حکومت کو اپنی بھرپور موجودگی کا احساس دلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم عمران کی جانب سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے ارکانِ سندھ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اندرون سندھ دورے شروع کریں اور پی پی کی کارکردگی کا پول کھولیں۔ایم پی ایز کو عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں جا کر کام کریںاور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں کے بھی دورے کریں۔وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم پی ایز اندرون سندھ جا کر ویڈیوز بنائیں۔