لاہور( نیوز ڈیسک )ضلعی انتظامیہ نے پناہ گاہوں میں آ کر قیام کرنے والے افراد کی رپورٹ جاری کر دی۔جس کے مطابق لاہور میں پانچ مقامات داتا دربار، ٹھوکر نیاز بیگ، بادامی باغ سبزی منڈی، لاڑی اڈہ اور ریلوے اسٹیشن پر پناہ گاہیں بنائی گئیں۔22 نومبر سے اب تک 5000 سے زائد بے آسرا اور
بے گھر افراد نے ان میں قیام کیا۔روزانہ 230افراد اوسطا ًان پناہ گاہوں میں قیام کرتے ہیں،جمعہ اور ہفتہ کو تعداد 300 ہو جاتی ہے۔سوشل ویلفیئر، ایل ڈبلیو ایم سی ، سول ڈیفنس کاعملہ پناہ گاہوں میں موجود رہتا ہے۔انتظامات اور کھانا و ناشتہ کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لیے افسران روزانہ کی بنیاد پر دورے کرتے ہیں۔