پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ترک خاتون نےچیف جسٹس کو دورہ ترکی کے دوران پاکستانی ڈیمزکیلئے کتنی بڑی رقم عطیہ کر دی؟ یہ خاتون کون ہے ؟

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پر ترکی کے دورالحکومت استنبول پہنچ گئے ہیں۔ چیف جسٹس دورہ ترکی کے بعد سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھی جائیں گے جہاں سے وہ 22دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ دورہ ترکی کے دوران چیف جسٹس سے ترک کمپنی کی چیئرپرسن نورگوکمین

نے ملاقات کی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تُرک کمپنی کی چیئر پرسن نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ کے لیے 13 لاکھ 80 ہزار روپے کا عطیہ دیاہے۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار گزشتہ ماہ لندن کے دورے پر تھے جہاں اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے مختلف پروگرامات میں چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیمز فنڈز کیلئے خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ ڈیمز فنڈز میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیم فنڈ میں اب تک 8 ارب 46 کروڑ روپے جمع ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم کا آغاز 6 جولائی کو کیا تھا، جس کے بعد وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان بھی اس میں شریک ہوگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق 6 دسمبر تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں دی جانے والی رقم کا 10.6 فیصد حصہ دیا ہے۔ قبلِ ازیں وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے تقریباً 90 لاکھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، بالخصوص امریکا اور یورپ میں رہنے والوں، سے اپیل کی تھی کہ وہ

اس کارِ خیر میں حصہ لیتے ہوئے کم از کم ایک ہزار امریکی ڈالر فی فرد اس فنڈنگ میں دیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستان میں آبی ذخائر جمع کرنے کے لیے ڈیم تعمیر نہیں کیے گئے تو پاکستان کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی حال میں لندن کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے پاکستان میں ڈیم کے لیے فنڈز جمع کیے

جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں قحط کی صورتحال کے ممکنہ خطرے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پاکستان میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے 14 ارب امریکی ڈالر (14 کھرب پاکستانی روپے) سے بھی زائد کی ضرورت پڑے گی۔ پاکستان میں عوام چیکس، کیش اور موبائل میسجز کے ذریعے ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیںجبکہ صرف ایس ایم ایس سروس کے

ذریعے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنا چندہ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے دیا جبکہ متعدد پاکستانیوں نے ایس بی پی نوسٹرو اکاؤنٹ اور بیرون ملک کمرشل بینکوں میں اپنے عطیات جمع کروائے۔ امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں نے 36 کروڑ 20 لاکھ روپے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیون نے 21 کروڑ 40 لاکھاور کینیڈا میں

مقیم پاکستانیوں نے 10 کروڑ 70 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دیے۔ علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 6 کروڑ 50 لاکھ، سعودی عرب اور قطر سے 4 کروڑ جبکہ سوئزر لینڈ اور دیگر ممالک سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گئے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ڈیم فنڈ میں ناروے، ترکی، جاپان، چین، سوئیڈن، روس، برازیل، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، آذربائیجان،

تاجکستان، کرغیزستان، آسٹریا،برونائی، ڈنمارک، نیدرلینڈز، بیلجیئم، افغانستان، بنگلہ دیش، فیجی، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، عمان، اردن، مالدیپ، نائیجیریا، پیرو، تیونس اور فلپائن میں مقیم پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری) نے سمندر پار پاکستانیوں کی گرم جوشی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ

جب بھی ملک مشکل میں ہوتا ہے تو بیرون ملک مقیم پاکستانی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ آگے آتے ہیںدیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (”DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”) رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…