اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے بےنظیربھٹوہسپتال میں تعینات ڈاکٹراریبہ عباسی مستعفی ، اپنا استعفیٰ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دیا،ڈاکٹر اریبہ عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر طارق نیازی کے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے روابط ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹراریبہ عباسی مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی کی بیٹی ہیں اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں تعینات تھیں۔
لیکن صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بےنظیر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق نیاز ی پرڈاکٹر اریبہ عباسی کے تبادلے کیلئے دباﺅ ڈالا تھا ۔ڈاکٹراریبہ عباسی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق نیازی پرسیاسی انتقام کانشانہ بنانےکاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طارق نیازی کے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے روابط ہیں ا ور وہ پی ٹی آئی سے تعلقات کاکئی باراعتراف کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اربیہ کے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے دوسرے شعبے میں تبادلے کے حوالے سے مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی۔آڈیو میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت تبادلے کے لئے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی پر دباؤ ڈال رہے ہیں، سوشل میڈیا پر آنے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر طارق نیازی کو ٹیلیفون کر کے لیگی رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے واپس سکن ڈپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کی ہدایت دیتے ہیں۔ ایم ایس کی وضاحت، معذرت اور مجبوری کو نظر انداز کر دیا۔گفتگو میں ڈاکٹر طارق یہ بھی موقف اختیار کر رہے ہیں کہ چاہے اْن کا تبادلہ کر دیا جائے، وہ ڈاکٹر اریبہ کا ٹرانسفر نہیں کریں گے۔ ایم ایس کے اس موقف پر راجہ بشارت غصے میں آ گئے اور دھمکی دی کہ اگلے دن ایم ایس اس ہسپتال میں نہیں ہوں گے۔