منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

مجھ سے پوچھے بغیر یہ کام کیوں کیا؟ حمزہ شہباز شدید مشتعل، اپنی ہی پارٹی کے اہم رہنماکو بوتل دے ماری، جواب میں اس نے ایسا کام کر دیاکہ ہنگامہ برپا ہو گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے غصے میں آ کر اپنے ہی پارٹی رہنماکو غصے میں بوتل دے ماری، یہ بات معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ذہنی طور پر اتنے گر گئے ہیں اور اس حد تک مریضانہ سوچ ہو گئی ہے کہ انسان اللہ سے پناہ مانگتا ہے،

انہوں نے کہا حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں اپنے دفتر میں بیٹھے تھے، حمزہ شہباز نے ن لیگ کے ایک ڈپٹی میئر کو دفتر بلایا اور اس سے تلخ کلامی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی ٹکٹ بانٹ دیے، جس پر اس ڈپٹی میئر نے جواب دیا کہ آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر آپ نے فون ہی نہیں اٹھایا، صرف آدھا گھنٹہ باقی رہ گیا تھا، پھر یہ سوچ کر کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارا کونسلر کی سیٹ کے لیے کوئی امیدوار ہی نہ ہو، جس پر مجھے جو موزوں امیدوار لگا اسے ٹکٹ دے دیا، جس پر حمزہ شہباز نے کہاکہ جس امیدوار کو آپ نے ٹکٹ دیا وہ بہت کمزور امیدوار تھا، آپ نے مجھ سے پوچھے بغیر کسی کو ٹکٹ کے لیے نامزد کرنے کی جرات کیسے ہوئی، اگر وہ امیدوار ہار گیا تو، جس پر ڈپٹی میئر نے کہاکہ حلقہ پی پی 168 میں آپ نے جس امیدوار کو ٹکٹ دیا وہ بھی ہار گیا، یہ بات سن کر حمزہ شہباز غصے میں آ گئے اور پانی کی بوتل اٹھا کر اسے دے ماری اور گالیاں بھی دیں، معروف صحافی نے کہا کہ اس ڈپٹی میئر نے وہی بوتل اٹھا کر حمزہ شہباز کو ماری، اس موقع پر دیگر کارکنان بھی وہاں پہنچ گئے لیکن کسی نے ڈپٹی میئر وسیم قادر کو کچھ نہیں کہا کیونکہ حمزہ شہباز کا چہرہ کارکنان کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ حمزہ شہباز نے غصے میں آ کر اپنے ہی پارٹی رہنماکو غصے میں بوتل دے ماری

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…