لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے بھی روپے کی قدر کم کرنا ضروری تھا،نوکریاں ایک ماہ میں نہیں دی جا سکتیں لیکن پانچ سال میں بہت سی نوکریاں دے کر جائیں گے،سیاسی بیانات کا معیشت پر کوئی اثرنہیں پڑتا، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ایکسپو سنٹر
میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلنس آف پیمنٹ کامعاملہ ہر ہفتے زیر بحث آتا ہے آہستہ آہستہ بہتری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بھی تجارت بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ روپے کی قدر کم ہو تو قرضے بڑھ جاتے ہیں لیکن معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے بھی روپے کی قدر کم کرنا ضروری تھا۔