حکومت کی ایک اور منی بجٹ لانے کی تیاریاں،نان فائلرز کی شامت آگئی

16  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آ ئی این پی) حکومت کی جانب سے ایک اور منی بجٹ لانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، نجی ٹی وی کے مطا بق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے اور انسداد منی لانڈرنگ و اسمگلنگ سمیت ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے ایک اور منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے جس میں نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ زیرغور ہے

اور منی بجٹ کے تحت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نان فائلرز کے خلاف گھیرامزید تنگ کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نان رجسٹرڈ لوگوں کے لیے اشیا کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں مزید 2 سے 3 فیصد اضافے کا امکان ہے، جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا بھی امکان ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق بجٹ یا ریونیو اقدامات سے متعلق ہونے والی ورکنگ کو پالیسی بورڈ میں پیش کیا جارہا ہے، اب پالیسی سازی کا اختیار پالیسی بورڈ کے پاس جارہا ہے، اس کے علاوہ مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی نے کہا ہے کہ ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھایا جائے، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر و ایف بی آر کی ٹیم اس بارے میں جلد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ حکومت کی جانب سے ایک اور منی بجٹ لانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، نجی ٹی وی کے مطا بق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے اور انسداد منی لانڈرنگ و اسمگلنگ سمیت ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے ایک اور منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے جس میں نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ زیرغور ہے اور منی بجٹ کے تحت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نان فائلرز کے خلاف گھیرامزید تنگ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…