بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تبدیلی کا عملی تجربہ، ایک ہفتے سے پانی نہیں مل رہا تھا اور پھر وزیراعظم کے ’’سٹیزن پورٹل‘‘ میں کمپلینٹ کروا دی، اس کے بعد کیا ہوا؟ اسلام آباد کے شہری کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بہت سے سرکاری محکموں میں جائز کام بھی کروانا نہایت مشکل ہے، شہری کلرکوں کی منتیں ترلے کر رہے ہوتے ہیں اور کلرک بادشاہ شہریوں کو چکر لگواتا رہتا ہے، ایک شہری رمیض صدیقی نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ ایک ہفتے سے پانی نہیں مل رہا تھا، سی ڈی اے کے لائن مین نے کہا کہ جاؤ جو کرنا ہے کر لو،

رمیض صدیقی نے فیس بک پر اس تبدیلی کے بارے میں لکھا کہ آج میں نے سی ڈی اے کے خلاف ایک شکایت کی، وہ ایک ہفتے سے پانی سپلائی نہیں کر رہے تھے اور رمیض صدیقی نے بتایا کہ جب میں ٹیوب ویل پہنچا تو معلوم ہوا کہ انہیں سملی ڈیم سے پانی مل رہا ہے مگر ایسا محسوس ہوا کہ یہ پانی گھروں کو دینے کی بجائے کاروباری مراکز کو دے رہے ہیں، رمیض صدیقی نے بتایا کہ وہاں موجود لائن مین نے انتہائی ناروا رویہ اختیار کیا اور کہا کہ جو کر سکتے ہو کر لو اس پر میں نے شکایت وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت رجسٹرڈ کروائی، صرف چار گھنٹوں کے اندر اس پر عملدرآمد ہوتے دیکھا اور اسی لائن مین نے فون کیا اور کہا کہ آپ نے وزیراعظم کو شکایت کردی، ڈی جی نے مجھے ڈائریکٹ فون کرکے باتیں سنائیں، اس لائن مین نے کہاکہ میری نوکری کا کیا ہوگا اور اس کا انداز ایسا تھا کہ یہ اب پانی فراہم کرے گا، رمیض صدیقی نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ سی ڈی اے کی طرف پانی کا ٹینکر بھجوا دیا گیا اور ٹینکر والے نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے کہاں کال کی کہ وزیراعظم کے دفتر سے کال آئی کہ فوراً پانی پہنچاؤ۔ رمیض صدیقی نے کہاکہ میں نے گزشتہ پانچ سالوں میں تحریک انصاف کو تین مرتبہ ووٹ دیا، مجھے پہلی مرتبہ ایسا محسوس ہوا کہ ایک شہری کے طور پر تبدیلی کے لیے میرے ووٹ کی بھی طاقت ہے، اس موقع پر رمیض صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی تعلق کے بغیر سٹیزن پورٹل کے ذریعے اس قابل ہوا کہ اپنا مسئلہ حل کر لوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…