اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

علیمہ خان کیس کے حوالے سے وزیراعظم یا کسی اور کی طرف سے کوئی دبا ؤنہیں ،کسی کیساتھ کوئی رعایت کی جائے گی،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) وزیر مملکت برائے ریو نیو محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے آئندہ چند روز میں لائحہ عمل دیں گے،امسال 30فیصد اضافے کے ساتھ14لاکھ13ہزار سے زائد ٹیکس فائلنگ ہوئی اور مزید لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرائینگے،ڈالر کی قدربڑھنے کے حوالے سے وزیر خزانہ خود بھی کہہ چکے ہیں انکے علم میں تھا ،علیمہ خان کا کیس قانون کے مطابق چل رہا ہے ،

وزیراعظم یا کسی اور کی طرف سے کوئی دبا نہیں ،حوالہ ہنڈی کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا کہ موجود حکومت ٹیکس قوانین اور پالیسی کو آسان بنانا چاہتی ہے ،وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز ٹیکس ریفارمزپربریفنگ دی گئی ہے ،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کو بزنس فرینڈلی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو بھی آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس پیئر، فیلڈ آفیسرز اور پالیسی بنانے والوں میں رابطے بہتر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امسال 30فیصد اضافے کے ساتھ14لاکھ13ہزار سے زائد ٹیکس فائلنگ ہوئی اور مزید لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرائینگے،ٹیکس گوشواروں میں 30فیصد اضافہ اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لئے کوشاں ہے،اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اپنا لائحہ عمل دیں گے۔ کسی کیساتھ کوئی رعایت کی جائے گی اورنہ بیجا سختی ہوگی،موجودہ حکومت ٹیکس قوانین اور پالیسی کو آسان بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو قانونی تحفظ حاصل ہے ۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے آتے ہی نان فائلرز کیخلاف آپریشن شروع کیا،ٹیکس نہ دینے والے 3500لوگوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…