اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف و سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر گئے تو انہوں نے ایک ہی شلوار قمیص پہن رکھی تھی،
وہ اسی شلوار قمیص میں گئے اور اس پر وہاں چائے گر گئی، جس کی پھر وہاں دھلائی اور استری ہوتی رہی، جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پتہ نہیں یہ بات صحیح ہے یا غلط، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ دورے پر جائیں تو ایک سے زیادہ شلوار قمیص لے کر جائیں، انہوں نے کہا کہ میں بھی بڑا انفارمل، بڑا کھلنڈرا آدمی تھا، انہوں نے کہا کہ آپ جب وزیراعظم بن گئے تو آپ عمران خان نہیں رہے بلکہ آپ پاکستان ہیں، میں جانتا ہوں کہ پاکستان میں آپ ہرجگہ چپلیں پہن کر چلے جاتے ہیں، آپ گارڈ آف آنر کے لیے بھی چپلیں پہن کر جاتے ہیں لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے، اپنے لباس میں تھوڑی بہت تبدیلی لے کر آئیں جو اب تھوڑی بہت نظر آ رہی ہے کہ آپ شیروانی اور ڈریس کوٹ وغیرہ پہن رہے ہیں، اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا آپ کو اپنے لباس میں تبدیلی لانا چاہیے۔ سابق آرمی چیف و سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر گئے تو انہوں نے ایک ہی شلوار قمیص پہن رکھی تھی، وہ اسی شلوار قمیص میں گئے اور اس پر وہاں چائے گر گئی، جس کی پھر وہاں دھلائی اور استری ہوتی رہی، جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پتہ نہیں یہ بات صحیح ہے یا غلط،