لاہور( این این آئی )ربیع الاول کے مہینے میں ساڑھے 17 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا، عمرہ زائرین میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ربیع الاول میں17 لاکھ 77 ہزار 785افراد کو ویزے جاری کئے جن میں سے 13 لاکھ 87 ہزار 125 عمرہ زائرین سعودی عرب آئے۔ ان زائرین میں سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان
سے گئے جن کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 60 تھی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال تین فیصد زیادہ لوگوں نے عمرہ ادا کیا۔دوسرے نمبر پر انڈونیشیا سے 2 لاکھ 61 ہزار 172، بھارت سے 2 لاکھ 13 ہزار 893 ، ملائیشیا سے 85 ہزار، یمن سے 72 ہزار 212، الجیریا سے 41 ہزار، ترکی سے 36 ہزار 800 عمرہ زائرین سعودی عرب گئے۔