پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے نے بیرون ملک پروازوں پر کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کا اعلان کرکے یو ٹرن لے لیا،کمی نہیں بلکہ اضافہ کردیاگیا، مسافر ششدر

datetime 16  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو ماموں بنا دیا گیابیرون ملک پروازوں پر کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کا اعلان کرکے یو ٹرن لے لیا ۔ذرائع کے مطابق جمعے کے روز پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بیرون ملک پروازوں پر 14 سے 28 دسمبر تک کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔اس اعلان کے بعد پیرس میں پی آئی اے کی ٹکٹ فروخت کرنے والے مقرر ایجنٹوں اور بیرون ممالک دفاتر سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ

14 دسمبر سے جنوری کے وسط تک ہائی پیک سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس دوران کرایوں میں 25 سے 30 فیصد کمی نہیں بلکہ اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعے کے روزجن غیر ملکی روٹس پر پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن، بارسلونا، بیجنگ اور کابل شامل تھے۔اس معاملے پر اورسیز پاکستانیوں نے چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…