اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کے 46 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں، افسوسناک انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن (سی اے اے ) حکام نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کے 46 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔سی اے اے کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے 4 سو 98 پائلٹس میں سے 4 سو 49 نے ڈگریاں جمع کروائیں، 37 پائلٹس نے اب تک ڈگریاں جمع نہیں کروائیں۔اس کے ساتھ ہی کیبن کریو کے

ایک ہزار 8 سو 64 ملازمین میں سے ایک سو 46 نے ڈگریاں نہیں جمع کروائیں تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کاک پٹ کے ایک ہزار ایک سو 84 ملازمین کی ڈگریاں متعلقہ تعلیمی بورڈز کو بھجوائی گئی تھیں جن میں سے 3 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔دستاویزات کے مطابق کاک پٹ کے 3 اور کیبن کریو کے 43 ملازمین کی ڈگریاں جعلی قرار پائیں جن میں سے کاک پٹ کے تینوں ملازمین کو معطل کردیاگیا۔ایوی ایشن حکام کے مطابق جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کی تصدیقی رپورٹ متعلقہ افسران کو ارسال کردی گئی ہیں اور جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) اور سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے سربراہان کو طلب کر لیا۔اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے جعلی ڈگری ہولڈرز کا تمام ریکارڈ بھی ماتحت عدالتوں سے طلب کر لیا جبکہ ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے والی یونیورسٹیز کے سربراہان کو بھی طلب کرلیا گیا۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے پائلٹس اور ائیر لائن عملے کی جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…