منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ اسد عمر کے علم میں تھا‘ گورنر اسٹیٹ بینک نے اندر کی بات بتاتے ہوئے پی ٹی آئی کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پی آراے ہیڈ کوارٹر میں ادائیگیوں کے آن لائن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ،صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ،چیئرمین پی آراے جاوید احمد ،ممبر پی آراے زین العابدین ساہی،شہزاد محمود گوندل ،ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر ،ضیا الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہاکہ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے۔طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے موبائل ٹیکس ختم کیا جس سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑا، ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔سیلز ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کا سسٹم کاروباری طبقہ کیلئے بہت سود مند ہے۔ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے سو روزہ پلان میں ڈیجیٹل سسٹم شامل ہے تمام ادائیگیوں کو ڈیجیٹل آن لائن پیمنٹ کی طرف لا رہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جوا ں بخت نے کہاکہ بزنس کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیں اورپنجاب حکومت نے ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولت فراہم کی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے ون لنک سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ہم ٹیکس ادائیگی اور دیگر معاملات کو آسان کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…